اقوام متحدہ پاکستان

پاکستان کا غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی پر زور

نیویارک (پاک صحافت) پاکستان نے غزہ میں فوری مستقل اور برقرار رہنے والی جنگ بندی پر زور دیا ہے تاکہ جنگ زدہ علاقے میں جارحانہ حملوں کی روک تھام کی راہ ہموار ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے غیررسمی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پورے غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں سے متاثرہ شہریوں کیلئے بلاتعطل اور کافی بنیادی اشیاء اور خدمات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اور فلسطینی شہری آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فوری طور پر ایک طریقہ کارمرتب کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم فلسطینی شہری آبادی کی جبری نقل مکانی اور غزہ سے غیرقانونی انخلا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کے مستقل مندوب نے فوری طور پر بے گھر فلسطینیوں کی وطن واپسی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے