جنرل عاصم منیر

پاک فوج ہر جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر انڈکشن اینڈ آپریشنلائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ متاثرین کےلیے امدادی سامان کی نقل و حمل میں پاک فضائیہ کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ بیس آمد پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تقریب سے خطاب میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پی اے ایف کے نئے شامل کیے گئے ہتھیاروں کا ذکر کیا۔ انہوں نے جے 10 سی لڑاکا طیاروں، ایئرموبلٹی پلیٹ فارمز، جدید ریڈارز، بغیر پائلٹ فضائی نظام اور لانگ رینج ویکٹرز کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے