آئی ایس پی آر

پاک فوج کے افسران پر بے بنیاد الزامات کی مذمت کی جاتی ہے۔ ترجمان

راولپنڈی (پاک صحافت) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فوجی افسران پر بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان کے جھوٹے دعووں کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ جبکہ فوج اور اس کے افسران کو بدنام کرنے میں ملوث افسران کے خلاف قانونی ایکشن کیلئے حکومت سے درخواست بھی کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ادارے یا اس کے سپاہیوں کی تذلیل کرنے والے کسی شخص کو کھلی چھوٹ نہیں دی جائے گی، ادارے اور خاص طور پر آرمی کے ایک سینیئر افسر کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں، فوج انتہائی پیشہ ور اور منظم ادارہ ہونے پر فخر کرتی ہے، فوج میں احتساب کا ایک مؤثر اندرونی نظام ہے لیکن اگر ادارے کے سپاہیوں اور افسران کی عزت، سلامتی اور وقار کو نشانہ بنایا جائے تو ادارہ اپنے افسروں اور جوانوں کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے