سیکیورٹی فورسز

پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید اور 4 زخمی

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کہ گاڑی کو آزادکشمیر کے علاقے شجاع آباد کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو باغ کے علاقے شجاع آباد کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ گاڑی فوجی ڈیوٹی کے دوران ایک نالے میں گر گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثے میں 9 فوجی شہید اور 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ تمام شہداء کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کردی گئی ہے، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور دیگر فوجی حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہدا کے جسد خاکی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے