ریلوے

پاک ریلوے کیطرف سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان ریلوے کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئےامدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔ ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل کا کہنا ہے کہ 150 پیکٹ کھانے پینے کی اشیاء خیبر میل ایکسپریس کے ذریعے روہڑی روانہ کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امدادی سامان میں منرل واٹر، خشک راشن، خشک دودھ کے پیکٹ، بسکٹ، چنے اور مسور کی دالیں، چینی، ماچس، چاول کے پیکٹ، گھی، اور چائے کی پتی وغیرہ بھیجے گئے ہیں۔ ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ سیلاب میں گھرے ہوئے بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے