سیکیورٹی فورسز

پاک بحریہ کے بیس پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

تربت (پاک صحافت) تربت میں پاک بحریہ کے پی این ایس صدیق بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب تربت میں پاک بحریہ کی بیس، پی این ایس صدیق پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے حملہ کو مؤثر جوابی کارروائی کے ذریعہ ناکام بنایا گیا۔ سکیورٹی کے جوانوں نے بحریہ اثاثوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ کلیئرنس آپریشن کو یقینی بنایا گیا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بحری دستوں کی مدد کے لیے سکیورٹی فورسز کو متحرک کردیا گیا ہے۔ مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے