سکول فائرنگ

پاک افغان سرحد کے قریب سکول میں فائرنگ، 6 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار (پاک صحافت) پاک افغان سرحد کے قریب سکول میں فائرنگ سے چھ اساتذہ جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول تری منگل کے سٹاف روم میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر چھ اساتذہ جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میر حسین، جواد حسین، نوید حسین، جواد علی، محمد حسین اور علی حسین شامل ہیں جو میٹرک کے پیپروں کے لیے امتحانی ڈیوٹی پر تھے۔

ڈی پی او کرم نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تاحکم ثانی امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے