رانا ثناءاللہ

پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہم سب متحد ہیں۔ راناثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں بلکہ سب قائدین اور کارکن متحد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوگی۔ ہم پارٹی کو منظم کرنے کی کوشش کریں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے پارٹی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں انہوں نے پارٹی کے بیانئے کو آگے بڑھایا ہے اور مشکل وقت میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ مریم نواز ن لیگ کی لیڈر اور مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  نوازشریف، شہبازشریف اور حمزہ شہباز پارٹی کی لیڈر شپ ہیں۔ پارٹی میں نہ کوئی کسی کے خلاف بات کرتا ہے اور نہ ہی کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے