پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا، صدر خطاب کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہو گا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری پارلیمانی سال کے آغاز پر اجلاس سے خطاب کریں گے۔

صدرِ مملکت کا خطاب آئینی تقاضہ اور پارلیمانی روایت ہے۔ پاکستان کی سولہویں قومی اسمبلی کے وجود میں آنے کے بعد یہ پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس ہو گا۔

روایت کے مطابق مشترکہ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزرائے اعلیٰ اور گورنر شریک ہوتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سفراء اور اہم شخصیات کی شرکت اور خطاب کی روایت بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے