مریم اورنگزیب

پائیدار ترقی کے پروگرام میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابقہ دور کی نسبت موجودہ دور میں پائیدار ترقی کے پروگرام میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مسلسل بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2016ء میں پارلیمنٹ میں سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز کی بنیاد رکھی تھی، آج تمام صوبے ایک ساتھ بیٹھ کر اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔ ترقی پذیر ممالک میں سب سے زیادہ مسائل گورننس کے آتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اس بار بارشیں بھی زیادہ ہوئیں، ملک میں سیلابی صورت حال ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے تحت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پر میٹنگ کی ہے، ان کی ہدایت ہے کہ ریلیف کے ساتھ رسک مینجمنٹ پر بھی دھیان دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے