عثمان انور

پنجاب کے 19 سیاستدانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔ آئی جی

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 19 سیاستدانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ پنجاب میں 19 سیاست دانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ان کا نام نہیں بتایا جاسکتا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق صوبے میں 92 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے۔ عام انتخابات کے لیے امن و امان کے حالات سازگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار سیکیورٹی اہلکار مامور کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے