وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کی جانب سے پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے پنجاب الیکشنز کے فنڈز کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب الیکشنز کے لیے فنڈز سے متعلق سمری پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس کی روشنی میں فنڈز سے متعلق سمری آج کابینہ اجلاس میں پیش کی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔ سمری کی کابینہ سے منظوری کے بعد اب پنجاب میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فنڈز دینےکامعاملہ پارلیمنٹ کو ریفر کردیا  ہے، یہ معاملہ بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں آئے گا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو حکم دیا تھا کہ وفاق 10 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دے ، الیکشن کمیشن 21 اپریل کو رقم سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے