فضل الرحمان

وفاقی پارلیمانی نظام کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے وفاقی پارلیمانی نظام کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ملک کو انتشار سے بچانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی عدالت میں بھی جائیں گے  لیکن ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کسی صورت قبول نہیں کرتے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد آئین شکنی سے مسترد کرنا غیر آئینی عمل ہے لیکن پنجاب میں کون سا خط آیا جو ہلڑ بازی کی گئی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خط آ چکا تھا اس کے بعد آپ بہادر آباد میں ایم کیو ایم کی قیادت سے ملے اور اس وقت بھی انہون نے اپنے اتحادی سے خط کا ذکر نہین کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تحریک عدم اعتماد پیش ہو گئی تو آپ کو خط یاد آگیا جو کہ جمہوریت کے لبادے میں بدترین ڈکٹیٹر شپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے