دفعہ 144

وفاقی حکومت نے احتجاج کے خوف سے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے آل پاکستان تاجر ایسوسی ایشن اور پی ڈی ایم کے احتجاج کے خوف سے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور وال چاکنگ پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ آل پاکستان تاجر ایسوسی ایشن نے انتیس ستمبر کو ایف بی آر کا گھیراو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آل پاکستان تاجر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ تاجروں کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی پاسداری کرے اور ایف بی آر تاجر برادری کو ہراساں کرنا بند کرے۔ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس لگانے کی اجازت نہیں دیں گے اور حکومت نے تاجر برادری کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے تو 29 ستمبر کو اسلام آباد میں ایف بی آر کا گھیراؤ کریں گے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کو کالے قانون بنانے پر فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے