شیری رحمان

وفاق میں مسلط حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتی۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وفاق میں مسلط پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کبھی صوبوں کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنا مالیاتی بوجھ صوبوں کو منتقل کرکے اپنی آئینی ذمہ داری سے دستبردار ہونا چاہتی ہے، صوبائی ترقیاتی منصوبوں میں وفاق کو آئین کے مطابق اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری صرف اسلام آباد نہیں، پورا ملک ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آئین کے بنیادی اصول اور وفاقی ذمہ داریاں بھی اس حکومت کو سمجھانی پڑیں گی؟۔ یاد رہے کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو مسلسل نظرانداز کرنے پر سندھ حکومت بھی سراپا احتجاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے