قومی اسمبلی

وزیرِاعظم کا انتخاب اتوار کو ہوگا، شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیراعظم کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو کرے گی۔

اس میں کہا گیا کہ وزیراعظم کےلیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دن 2 بجے تک وصول کیے جائیں گے۔ اس کے مطابق وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم کےلیے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے لیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز اور تائید کنندگان کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے