عطا تارڑ

وزیرِ اعلیٰ اعتماد کے ووٹ سے نہ بھاگ سکتے ہیں نہ چھپ سکتے ہیں، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ اعتماد کے ووٹ سے نہ بھاگ سکتے ہیں نہ چھپ سکتے ہیں، پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔ عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ انہیں 186 ووٹ لینے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبا زشریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی تمہیں مونس کی طرح بھاگنے نہیں دیں گے، ان کو 186 ووٹ لینے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اپنے بیٹے کے پاس باہر جانا چاہتے ہیں، آپ ووٹ لو یا گھر جاؤ، تیسرا آپشن نہیں۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی باہر نہ جائیں، وہ وزیر اعلیٰ ہیں، وہ باہر جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آٹے کا بحران ہے انہیں کوئی پرواہ نہیں، سادہ اکثریت والا وزیرِ اعلیٰ منتخب ہو گا، تاخیر ہو سکتی ہے، ناکامی پرویز الہٰی کا مقدر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے