مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی لگادی

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی لگادی۔سیکریٹری اسمبلی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی لگادی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب کی آبادی کا مربوط اور مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کی تاریخ میں پنجاب کا پہلا مستند ڈیٹا بیس ہب اور ڈیٹا بیس اتھارٹی بنے گی، پنجاب کے پہلے ڈیٹا بیس کی تشکیل سے معاشی پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

راولپنڈی میں غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

راولپنڈی (پاک صحافت) راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے دو افراد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے