خالد خورشید

وزیراعلی گلگت بلتستان کی ایل ایل بی کی ڈگری جعلی نکل آئی

گلگت (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما اور وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی ایل ایل بی کی ڈگری جعلی نکل آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ خالد خورشید نے جعلی ڈگریاں جاری کرنے والے ادارے سے ممتاز نمبروں کے ساتھ ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی، حتی کہ وزیراعظم عمران خان بھی اس سے دھوکہ کھا گئے اور انہیں وزارت اعلی کے لیے بہترین انتخاب قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق خالد خورشید نے 2009ء میں ایل ایل بی کی ڈگری اس وقت حاصل کی جب وہ انگلینڈ میں موجود تھے۔ جب وہ پاکستان واپس آئے تو ان کے دوستوں اور رشتہ داروں نے انہیں بیرسٹر کہنا شروع کر دیا اور انہوں نے اسی کا فائدہ یہاں تک اٹھایا کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلی بھی بن گئے۔

وکی پیڈیا کے مطابق بیلفورڈ یونیورسٹی کو 31 اگست 2012ء کو بند کردیا گیا تھا اور اس کے بانی سلیم قریشی کو 2 کروڑ 27 لاکھ ڈالر (تقریباً 6 ارب 48 کروڑ روپے) جرمانہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے دیئے گئے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ بیلفورڈ ہائی سکول اور بیلفورڈ یونیورسٹی جعلی ادارے تھے جن کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے