مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے پراجیکٹ پربریفنگ دی گئی۔ وزیراعلی نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پلان طلب کرلیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات سے متعلق بھی خصوصی اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلی کو پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ بریفینگ میں بتایا گیا کہ 30 جون تک 11 ڈویژن میں اراضی سہولت مرکز کا آغاز کیا جائے گا۔ 50 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا لینڈ ریکارڈ بھی جلد آن لائن اور ڈیجیٹل ٹرانسفر ہوگا۔ وزیراعلی نے پنجاب میں سرکاری اراضی کی لیز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

وزیراعلی کی ہرڈسٹرکٹ میں اراضی سہولت مرکز قائم کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان کیا کر دیا ہے، جبکہ اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد، میوٹیشن, ای گرد آوری اور رجسٹریشن کی سہولت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے