وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ کی کراچی سے پانی اور کیچڑ فوری صاف کرنے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں اور سڑکوں میں موجود پانی اور کیچڑ کو فوری طور پر صاف کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایمرجنسی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے بتایا کہ وہ شہر کا دورہ کرکے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹاور، این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور انڈرپاسز سے پانی نکال دیا گیا ہے، کھارادر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر پانی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے خود بھی اکیلے دورہ کیا ہے جن علاقوں سے پانی نکل گیا ہے لیکن کیچڑ موجود ہے وہاں سوئیپر یا مزدور لگا کر کیچڑ صاف کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ جن جگہوں پر نکاسی آب کی لائنیں بند ہیں وہاں واٹر بورڈ کی اضافی فورس لگا کر لائنیں کھلوائیں، سیکریٹریٹ، ہائی کورٹ، انڈرپاسز کا کیچڑ صاف کریں میں دورہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے