مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ سے امریکی سفیر کی اہم ملاقات

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کراچی میں ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں امریکی قونصل جنرل نیکول تھریوٹ بھی شریک تھے۔ ترجمان کے مطابق اس دوران سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے پراجیکٹ سے متعلق بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر نیکول تھریوٹ نے کہا کہ امریکا سیلاب متاثرین کی بحالی میں حکومت سندھ کی مدد کرے گا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلی سندھ اور امریکی سفیر کی ملاقات میں پاکستان کے ساتھ تجارتی معاملات کو فروغ دینے پر بھی پر بات چیت ہوئی۔ اس حوالے سے امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ تجارت کے فروغ کے لیے امریکا ایک ایونٹ کروانا چاہتا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے امریکی وفد کو بتایا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر سے متعلق فنڈز کا اجرا شروع ہوگیا، حکومت سندھ زراعت کی بحالی کے لیے بھی کاشت کاروں کی مدد کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے