حمزہ شہباز

وزیراعظم’’مگرمچھ کے آنسو‘‘ بہانا بند کریں، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم  لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز  کاکہنا ہے کہ وزیراعظم’’مگرمچھ کے آنسو‘‘ بہانا بند کریں۔ ان کا کہنا ہے وزیر اعظم اب عوام کے غصے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ وہ تاحیات اسپیکر نہیں رہنے والے ہیں، آپ اپنا آئینی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں۔ آپ کسی اور کے حکم پر عمل کر رہے ہیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی  میں اکثریت کھو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے نائب صدر  نے سوال کیا کہ وہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں جن کا عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل قوم سے وعدہ کیا تھا۔ ٰانہوں نے عمران کو مشورہ دیا کہ وہ وزیر اعظم کے دفتر سے نکالے جانے کے بعد اپنے گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں کیونکہ لوگ انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

پنجاب حکومت کا گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ کرلیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے