شہبازشریف مریم نواز

وزیراعظم کیلئے شہبازشریف، مریم نواز وزیراعلی پنجاب کی امیدوار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کیلئے شہبازشریف، مریم نواز وزیراعلی پنجاب کی امیدوار، نواز شریف نے منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ اتحاد ہونے پر وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کیلئے نام فائنل کرلئے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کیلئے نام فائنل کرلئے ہیں شہبازشریف وزیراعظم کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازشریف وزیراعلی پنجاب کے لئے مسلم لیگ ن کی امیدوارہوں گی وزیراعظم کے نام کا حتمی اعلان اتحادی رہنماؤں کے ہمراہ ہوگا، نوازشریف نے دونوں ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نگراں حکومت کے معاشی اقدام کا معترف

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف کے معاون وفد نے نگراں حکومت کے معاشی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے