شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت میں بہتری کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس سے صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں شعبہ صحت کی بہتری کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی کو فوری اقدامات کی ہدایت بھی دے دی ہے۔

اس موقع پر سلمان صوفی نے کہا کہ ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی سی پی آر ٹریننگ لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔ اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گا اور اسکے علاوہ ہر شہری کو سی پی آر کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے