شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے 2 میگا رہائشی منصوبے تعمیر کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے 2 میگا رہائشی منصوبے تعمیر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سی ڈی اے کو اوورسیز پاکستانیوں کیلئے عالمی معیار کے 2 میگا رہائشی منصوبے شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں، فزیبلٹی رپورٹ جلد طلب کرلی گئی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس نے منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ نورالامین کو قابل عمل پی سی ون بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر منصوبے آگے بڑھانے سے متعلق کہا ہے کہ اسلام آباد میں 10 ہزار رہائشی پلاٹوں کے منصوبوں کو جلد حتمی شکل دی جائے اور پلاٹوں کی بکنگ کی پیشکش کردی جائے۔ دونوں منصوبوں میں کمرشل پلاٹس کے علاوہ چھوٹی بڑی مارکیٹوں کے پلاٹس بھی سمندر پار پاکستانیوں کو ہی دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے سی ڈی اے سیکٹر سی چودہ سے ملحق اور کری میں 17 ہزار کنال زمین کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے