چینی سفیر

وزیراعظم کی چینی سفیر نونگ رونگ سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر نونگ رونگ سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے آنجہانی سابق صدر جیانگ زی من کی وفات پر اظہار افسوس کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور چینی سفیر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق چینی صدر کو ہمیشہ ایک عظیم رہنما کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آنجہانی جیانگ زی من نے پاک چین تعلقات کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے