وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا فیصل آباد کا دورہ، مفت آٹے کی تقسیم کیلئے انتظامات کا جائزہ

فیصل آباد (پاک صحافت) وزیراعظم نے فیصل آباد کا دورہ کیا ہے اس دوران مفت آٹے کی تقسیم کیلئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل آباد میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا اور مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمیان کا اظہار کر دیا۔ شہباز شریف نے مفت آٹا مرکز میں مستحقین سے صورت حال دریافت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل آباد کا دورہ کیا جس کے دوران مفت آٹا پوائنٹ میں آئے مستحقین میں مفت آٹا بھی تقسیم کیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے فی خاندان 10 کلو آٹے کے 3 تھیلے تقسیم کئے جا رہے ہیں، فیصل آباد کے 11 لاکھ سے زائد افراد میں مفت آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے