ایف سی

وزیراعظم نے ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یہ اعلان گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر دورہ پاڑہ چنار کے موقع پر دوران خطاب کیا ہے۔ ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے مقابلے میں کم تھی، جسے وزیراعظم نے ختم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے یہ اقدام ایف سی کی ملک وقوم کے لئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دورہ پاڑہ چنار کے موقع پر جوانوں سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مادر وطن کی سرحدوں کی جرات و بہادری سے حفاظت کرنے والے اپنے افسروں اور جوانوں کی کاوشوں اورجذبوں کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے