شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کے گھر جاکر ان سے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر ہونے والے پولیس حملے پر اظہار افسوس کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں 9 مئی کو ہونے والے پر تشدد مظاہروں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ پر تشدد واقعات میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے