چینی سفیر

وزیراعظم شہبازشریف سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران  دونوں رہنماؤں کی جانب سے  دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نومبر میں ان کے دورہ چین سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ بھی بڑھی ہے۔

واضح رہے کہ چینی سفیر سے اپنی ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چینی صدر جیانگ زی من کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ایک بااعتماد دوست تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے