سعید غنی

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی ڈینگی وائرس کا شکار

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ جس کی اطلاع ان کی صاحبزادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ان کی صاحبزادی نرمین سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم میرے والد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

دوسری جانب اپنے ٹوئٹر پیغام میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ طبیعت کی شدید ناسازی کے باعث وہ نہ تو فون کالز سن سکتے ہیں اور نہ ہی میسجز کا جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔ یاد رہے کہ سعید غنی دو روز سے ڈینگی کے باعث تیز بخار، سر درد اور جسم میں شدید درد کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے