احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے چینی سفیر کی اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران توانائی و بجلی کے منصوبوں پر باہمی تعاون سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی جبکہ سی پیک کا دائرہ انفرسٹرکچر سے وسیع کرنے اور پاکستان کی صنعتی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے چین کا تعاون قابل ستائش ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز پر تیزی سے کام جاری ہے، دسمبر میں ایران سے اور اگلے سال مارچ میں نیشنل گرڈ سے گوادر کو بجلی کی ترسیل شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خوشحالی گوادر کی ترقی سے پیوستہ ہے اور توانائی کے شعبہ میں خود انحصاری سے معیشت میں استحکام آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے