رانا ثناءاللہ

وزیر داخلہ کا زیر تعمیر دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ

چلاس (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے زیر تعمیر دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا اور پروجیکٹ کی سائٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے پروجیکٹ سائٹ پر تعمیراتی کام اور سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا ہے۔ اس موقع پر پروجیکٹ حکام کی جانب سے وزیر داخلہ کو سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی۔

رانا ثناءاللہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل 2029 میں شیڈول ہے، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 8.1 ملین ایکڑ فٹ ہوگی اور دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 500 میگا واٹ ہے۔ وزیر داخلہ کا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا دیامر بھاشا ڈیم قومی ترقی کے لیے اہم منصوبہ ہے، پروجیکٹ ایریا میں جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے