اسحاق ڈار

وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 15 ارب کے اجراء کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 15 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی نے ای سی پی کو 15 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ ای سی سی اعلامیے کے مطابق ای سی پی کو 5 ارب روپے فوری طور پر جبکہ 10 ارب روپے بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 3 سرکاری بجلی گھروں کو 93 ارب روپے کی ادائیگیوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ای سی سی کے مطابق 3 سرکای بجلی گھروں کو ادائیگی نجی بجلی گھروں کے برابر ٹیرف پر کی جائے گی۔ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ و ورکس کو 55 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق اس گرانٹ سے گوجرہ اور ڈی آئی خان میں ترقیاتی اسکمیں مکمل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے