بلاول بھٹو

وزیر خارجہ سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے

ریاض (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور اور سعودی حکام نے ریاض ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ دو روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے سعودی ہم منصب کے ہمراہ سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مقامی میڈیا سے گفتگو اور سعودی عرب کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون فروغ پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے