شاہد خاقان عباسی

نیب کو سیاسی جوڑ توڑ اور کرپشن چھپانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نیب کو سیاسی جوڑ توڑ اور اپنی کرپشن چھپانے کے لئے استعمال کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب سیاست کو توڑنے جوڑنے اور کرپشن چھپانے کا نظام ہے، چیئرمین نیب کو ایل این جی کے مہنگے سودے نظر نہیں آتے، ایک دن احتساب کرنیوالوں کا احتساب ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ چینی میں 800 ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا، گندم میں 400 ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا، ادویات میں ڈیڑھ سو ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں وزیروں کا نیب سے کیا تعلق جو گرفتاریوں کی پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے