مفتاح اسماعیل

نہ حکومت سے کوئی گاڑی لی ہے اور نہ ہی پٹرول اور تنخواہ وصول کرتا ہوں۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میں نے اب تک حکومت سے نہ کوئی گاڑی لی ہے اور نہ ہی پیٹرول اور تنخواہ وصول کرتا ہوں۔ منسٹر انکلیو میں گھر الاٹ ہوا ہے لیکن اس میں بھی نہیں جاونگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وہ ایف سیون کے ایک گھر میں رہتے ہیں، انہیں منسٹرز انکلیو میں گھر الاٹ ہوا ہے لیکن وہ کبھی بھی اس گھر میں نہیں گئے اور نہ ہی مستقبل میں ان کا اس گھر میں منتقل ہونے کا ارادہ ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں منسٹرز انکلیو میں جو گھر الاٹ ہوا ہے اس کی تزئین و آرائش پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نہ تو انہوں نے حکومت سے کوئی کار لی ہے اور نہ ہی وہ پٹرول اور تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قیدی

ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کرکے رہا کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران میں مختلف جرائم میں سزا کاٹنے والے 28 پاکستانی قیدیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے