انوار الحق کاکڑ

نگراں کابینہ کی حاضر سروس فوجی افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں کابینہ نے حاضر سروس فوجی افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے لیے ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت حاضر سروس فوجی افسرکو بھی چیئرمین نادرا تعینات کیا جاسکے گا۔ رولز میں ترامیم کے ذریعے کسی حاضر سروس فوجی افسر کو بھی تعینات کیا جاسکے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا کے عہدے پر ڈیپوٹیشن یا سیکنڈمنٹ کے طور پر کسی افسر کو تعینات کیا جاسکے گا۔ پہلے سے طے شدہ قواعد میں ترمیم سے منتخب کیے گئے افراد کی تقرری معدوم ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے لیے قواعد میں دوسری بار تبدیلی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے