انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیرِ اعظم سے سی ای او ریو ٹنٹو گروپ کی ملاقات

نیویارک (پاک صحافت) امریکا کے دورے پر گئے ہوئے نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ سے نیو یارک میں ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے ریوٹنٹو گروپ کو پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے انہیں بتایا کہ پاکستان میں 6 ٹریلین ڈالرز سے زائد مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے سرمایہ کاری کی دعوت پر وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا۔ ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے