نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

(پاک صحافت) پاکستان کے آٹھویں نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے روضۂ رسول صلی اللّٰه عليه وسلم پر حاضری دی ہے۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللّٰه عليه وسلم کے حضور درود و سلام پیش کیا اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے مدینہ منورہ میں ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ یاد رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ لندن سے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا تھا۔ انوار الحق کاکڑ عمرے کی ادائیگی کے لیے آج روانہ ہوں گے۔ دورۂ سعودی عرب میں نگراں وزیرِ اعظم کی سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آیت اللہ ابراہیم رئیسی

بحرانوں کے باوجود ایران کی ترقی اور پیشرفت کبھی نہیں رکے گی۔ پاکستانی صحافی

(پاک صحافت) ایک پاکستانی صحافی اور کالم نگار نے کہا ہے کہ بلا شبہ آیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے