انوارالحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم کا پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مستحکم کرنے کا عزم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مستحکم کرنے کا عزم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نگراں وزیراعظم سے پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان اور ایران کے قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور پاک ایران مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا، جس کی جڑیں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں بالخصوص پاکستان اور ایران دونوں کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر احتجاج

آزادکشمیر میں پرتشدد مظاہرے؛ زرداری کا ہنگامی اجلاس بلانے کا حکم

(پاک صحافت) پاکستانی حکومت کے زیر کنٹرول علاقے “کشمیر” میں لوگوں کے مظاہروں کی شدت، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے