انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم غیرملکی دورہ مکمل کرکے وطن پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم 12 روزہ غیر ملکی دورہ مکمل کرکے وطن پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 17 ستمبر کو اسلام آباد سے پیرس کے راستے امریکہ پہنچے، جہاں انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 23 ستمبر کو خصوصی پرواز میں نیویارک سے لندن پہنچے تھے وہ 27 ستمبر کو لندن سے مدینہ پہنچے۔

مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے ایئرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر نگران وزیراعظم پاکستان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

انہوں نے گزشتہ روز مدینہ سے جدہ پہنچ کر عمرہ ادا کیا۔ جبکہ 3 روزہ دورہ سعودیہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے