نگراں وزیراعظم سے امریکی سفیر کی ملاقات، معیشت سمیت دیگر امور پر گفتگو

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے امریکی سفیر کو معیشت کے استحکام سمیت اہم ترجیحی امور سے آگاہ کیا۔

تٖفصیلات کے مطابق ملاقات میں غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کی واپسی اور انتخابی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔  اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیر اعظم اور امریکی سفیر نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر اعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ خیال  رہے کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے دوران دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے