انوارالحق کاکڑ منیر اکرم

نگراں وزیراعظم سے اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب منیراکرم کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اہم ملاقات میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے منیر اکرم کو عالمی فورم پر فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی بہترین نمائندگی پر سراہا۔ انہوں نے منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کی پالیسی اور مؤقف کو مستقل طور پر اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی معاشی فلاح و بہبود کے لیے مواقع کی نشاندہی کرنا پاکستان کے تمام سفارتی نمائندوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔منیر اکرم نے وزیراعظم کو اپنے مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور وزیراعظم سے خارجہ پالیسی کے حوالے سے ہدایات لیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے