سرفراز بگٹی

نگران وزیر داخلہ کا چینی اور کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے چینی اور کھاد کی اسمگلنگ روکنے کے لئے جوائنٹ چیک پوسٹس اور جوائنٹ پٹرولنگ پر عملدرآمد کو مکمل طور پر فعال بنانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چینی اور کھاد کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی اور کھاد سمیت اشیائے ضروریہ کی ملک سے باہر اسمگلنگ ہماری معیشت پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے، اسمگلنگ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ عوام کی مشکلات کو بھی بڑھا رہا ہے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ چینی اور یوریا سمیت اشیائے ضروریہ کی سرحد پار اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، جو لوگ اس غیرقانونی کام سے منسلک ہیں اور اس میں سہولت کار ہیں ان کے خلاف سب سے پہلے کارروائی عمل میں لانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں اور صوبائی حکومت کو اس ضمن میں مل کر کام کرنا ہوگا۔ وفاق اور صوبے مل کر اس بدنما دھبے اور کا سدباب کریں گے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومتیں اسمگلنگ کے سدباب کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے