پی ٹی آئی

نوشہرہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ بری طرح ناکام

نوشہرہ (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں منعقدہ پی ٹی آئی کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کے آبائی ضلع نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہوا، عمران خان کے ویڈیو لنک خطاب شروع ہوتے ہی کارکنان جلسہ گاہ سے واپس روانہ ہوگئے۔ عمران خان کی تقریر کے دوران پنڈال میں لگائی گئی کرسیاں خالی تھیں، پرویز خٹک، اسد قیصر اور عاطف خان بغیر تقاریر واپس روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جلسے کا ٹائم 5 بجے رکھا گیا تھا قائدین ڈھائی گھنٹہ لیٹ پہنچے، جلسے کے لیے صبح سے سڑک کو بھی بند کیا گیا تھا۔ جلسے سے رہنما پی ٹی آئی شہرام ترکئی، دو ایم پی ایز نے مختصر خطاب کیا جبکہ دیگر صوبائی قائدین اور رہنما شرکاء کی کم تعداد اور جلسے کی ناکامی کو دیکھ کر بغیر خطاب کئے واپس چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے