شرجیل میمن

عمران خان جلد اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان جلد اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان دھوکا ہے، وہ واقعی سنجیدہ ہیں تو صدر عارف علوی سے استعفوں کا آغاز کریں۔ عمران خان نے لانگ مارچ میں پنجاب حکومت کے وسائل کا بھرپور استعمال کیا مگر پھر بھی لانگ مارچ ناکام رہا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان میدان چھوڑ کر بھاگنے کے مترادف ہے ان میں تھوڑی غیرت اور ہمت ہے تو صدر سے استعفیٰ لے کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں صفائی کا کام شروع ہوگیا ہے جلد عمران خان جیل میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ایرانی صدر کا دورہ 22، 23 اور 24 اپریل کو ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے