نوازشریف

نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے پارٹی رہنماوں سے مشاورت

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف نے طویل مدت بیرون ملک قیام کے بعد اب وطن واپسی کے لئے پارٹی رہنماوں سے مشاورت شروع کردی ہے اور عنقریب وہ پاکستان آکر گرفتاری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اکتوبر کے وسط یا آخری ہفتے میں پاکستان واپس آسکتے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کی پارٹی قیادت سے مشاورت شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میاں نوازشریف واپس آتے ہی گرفتاری دے کر جیل چلے جائیں گے اور اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا کریں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت ملک بھر میں سیاسی تحریک کو تیز کردے گی۔ میاں نواز شریف کی واپسی کا مقصد آئندہ الیکشن میں کامیابی کے لئے اپنی جماعت کو متحرک اور فعال بنانا ہے جس کے لئے سینئر پارٹی رہنماوں کو اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے پر بات چیت

آستانہ (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے