نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی اگلے ماہ فائنل ہوگئی

لاہور (پاک صحافت) ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی اگلے ماہ فائنل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اگلے ماہ جولائی میں وطن واپسی کا قوی امکان ہے، نوازشریف عید الاضحی لندن کی بجائے سعودی عرب یا دبئی میں منائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اکیلے نہیں اپنے بھائی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ لندن سے خلیجی ملک جائیں گے۔ وطن واپسی سے قبل نوازشریف کی خلیجی ریاست روانگی کا پلان فائنل کیا جائے گا۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نوازشریف لندن سے دبئی جائیں گے، سعودی عرب جانا بھی ان کے شیڈول میں ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے